سامارو (رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی – بیورو چیف عمرکوٹ): سامارو شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر منشیات کی فروخت اور سپلائی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سامارو سمیت چار اضلاع میں منشیات فروخت کرنے والے نیٹ ورک کو مال فراہم کرنے والے مرکزی شخص کا نام سامنے آ گیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ علاقے میں مبینہ طور پر منشیات کی بڑی کھپت پہنچانے والا شخص "ماموں پٹھان” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
تاہم، مذکورہ شخص کے خلاف عائد الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس معاملے پر پولیس یا دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے باضابطہ موقف سامنے آنے کے بعد ہی مزید حقائق واضح ہو سکیں گے۔

