راولپنڈی: پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اعجاز ستی مبینہ طور پر پولیس کارروائی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔موت کی حتمی وجہ متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد سامنے آسکے گی۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس پی ٹی آئی کے مقامی رہنمااعجاز ستی کو آج تھانہ ویسٹریج پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے جا رہی تھی کہ راستے میں مبینہ طور پر انہیں دل کا دورہ پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اعجاز ستی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال چھوڑ کر چلی گئی۔تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور موت کی حتمی وجہ متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد سامنے آسکے گی۔

