Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پیرس "گرینڈپا رابرز”ڈکیتی کیس: کم کارڈیشین کیلئے صرف ‘ایک یورو’ ہرجانہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پیرس:فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی ایک عدالت نے سن 2016 میں پیش آنے والے ہولناک مسلح ڈکیتی کے مقدمے میں مشہور امریکی ریئلٹی سٹار کم کارڈیشین (Kim Kardashian) کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں علامتی طور پر صرف ایک یورو معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے—وہی رقم جو خود کم کارڈیشین نے عدالت سے طلب کی تھی۔
    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق، کم کارڈیشین نے اس واقعے کو اپنی زندگی کا "سب سے خوفناک ترین تجربہ” قرار دیا تھا۔ گزشتہ برس عدالت نے اس ہائی پروفائل ڈکیتی میں ملوث آٹھ افراد کو مجرم قرار دیا تھا۔
    منگل کے روز اسٹائلسٹ سیمون ہاروچ کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کم کارڈیشین نے فرانسیسی عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ فیصلہ مالی معاوضے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد "جوابدہی اور قانون کا اعتراف” ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ "یہ تجربہ انتہائی صدمہ پہنچانے والا تھا اور اس کے اثرات آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ آج کا فیصلہ پیسے کا نہیں بلکہ انصاف کا حصول ہے۔”
    عدالت نے اس واقعے سے شدید ذہنی صدمے کا شکار ہونے والے ہوٹل (Hôtel de Pourtalès) کے ایک سابق ریسپشنسٹ کو ایک لاکھ نو ہزار یورو (109,516 €) دینے کا حکم دیا ہے، جبکہ اسی ہوٹل کو ہرجانے کے طور پر 50 ہزار یورو دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حادثے کے وقت کم کارڈیشین کے ساتھ موجود ان کی اسٹائلسٹ سیمون ہاروچ کو بھی ان کی اپنی خواہش پر ایک یورو ہی دیا گیا ہے۔
    یاد رہے کہ 2 اکتوبر 2016 کو پیرس کے پرتعیش ہوٹل میں پیش آنے والے اس ڈکیتی کے واقعے میں پولیس کے بھیس میں دو مسلح ڈاکو زبردستی کم کارڈیشین کے کمرے میں گھس آئے تھے۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ اسٹار کو زپ ٹائیز اور ٹیپ سے باتھ روم میں باندھ کر قید کیا اور وہاں سے 6 ملین ڈالر (زائد از 60 لاکھ ڈالر) سے زیادہ مالیت کے قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، جن میں وہ مشہور ہیرے کی انگوٹھی بھی شامل تھی جو انہوں نے اس رات ایک شو کے دوران پہنی تھی۔ اس گروہ کے افراد زیادہ عمر کے ہونے کی وجہ سے فرانسیسی میڈیا میں "گرینڈپا رابرز” (Grandpa Robbers) کے نام سے مشہور ہوئے تھے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ: 3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا سنگ دل باپ ڈی پی او کے نوٹس پر گرفتار

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فلیگ شپ پروجیکٹ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اقوام متحدہ کے prestigious ایوارڈ کے لیے نامزد

    مسلم لیگ (ن) کا بڑا سیاسی فیصلہ: ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کے لیے نامزد

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: 3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والا سنگ دل باپ ڈی پی او کے نوٹس پر گرفتار

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فلیگ شپ پروجیکٹ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اقوام متحدہ کے prestigious ایوارڈ کے لیے نامزد

    پیرس "گرینڈپا رابرز”ڈکیتی کیس: کم کارڈیشین کیلئے صرف ‘ایک یورو’ ہرجانہ

    مسلم لیگ (ن) کا بڑا سیاسی فیصلہ: ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کے لیے نامزد

    وزیرآباد جاتے ہی مخالفین پر پاگل پن کے دورے کیوں پڑتے ہیں؟ عظمیٰ بخاری

    بلاگ

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    ہمارے سروں کے اوپر جنگ شروع ہو چکی ہے، آسمان اب محفوظ نہیں رہا

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.