مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق خان دھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو کے احکامات پر مٹیاری پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
ایس ڈی پی او ہالا محمد یعقوب برڑو کی زیرِنگرانی ایس ایچ او ہالا ایاز احمد بگھیو نے اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع پر ولیج پنھل خان جمالی کے قریب کامیاب کارروائی کی۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ تین مشتبہ ملزمان جرائم کی نیت سے علاقے میں موجود ہیں۔ پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزمان 1۔ امتیاز علی ولد لکھا ڈنو سولنگی 01 بغیر لائسنس پسٹل 2۔ صابر ولد محمد صالح شر 01 لاٹھی سمیت گرفتار، جبکہ ان کا ساتھی الطاف ولد اربو روجھانی موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد پولیس نے جائے وقوعہ سے 3 موٹرسائیکلیں تحویل میں لے کر ان کا ریکارڈ چیک کیا، جن میں ایک موٹرسائیکل تھانہ ہالا کرائم نمبر 14/26، زیرِ دفعہ 392، 34 PPC میں چھینی گئی ہوئی تھی دوسری موٹرسائیکل تھانہ بھٹ شاہ کرائم نمبر 119/26، زیرِ دفعہ 392، 504، 34 PPC میں چھینی گئی ثابت ہوئی، تیسری موٹرسائیکل بغیر کاغذات کے برآمد ہوئی، جس کے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں دو الگ مقدمات درج-ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو نے ایس ایچ او ہالا ایاز احمد بگھیو اور پولیس ٹیم کی بروقت، مؤثر اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر اور تیز کیا جائے۔ ایس ایس پی مٹیاری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائی


