ہنگامی بنیادوں پر آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر مہم شروع کی جائےمکین
مری (بیورو رپورٹ)
یہاں جھیکا گلی سول کورٹس کے قریب مری امپرومنٹ ٹرسٹ کے علاقے میں آوارہ کتوں کی بھاری تعداد نے خطرناک صورت اختیار کر کھی ہے ۔ایسے میں ان آوارہ کتوں کی افزائش میں تیزی سے خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ آوارہ کتے غریب اور محنت کش شہریوں کے قیمتی مویشیوں کو مار رہے ہیں جس سے متاثرہ خاندانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر مہم شروع کی جائے تاکہ شہریوں اور ان کے قیمتی جانوروں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔


