مری (بیورو رپورٹ)
‘صاف پانی کی فراہمی کو ہر گھر میں پہنچائے جانے کے سلسلے میں خصوصی’ اسکیم کے تحت مری کے مختلف دیہی علاقوں میں پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے جانے کیلئے : وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈی سی آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی منیجنگ ڈائریکٹر واسا عظیم اعوان کی ٹیم نے رواں ہفتے پانی کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ایسے میں ان ٹیمیوں کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں کے مکینوں کو معیاری پینے کا پانی ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے تا کہ انہیں بنیادی صحت کی سہولت سے مستفید کیا جا سکے ۔


