Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میر رضا کیس: ناک کی ٹوٹی ہڈی،سر پر چوٹ تھی، یہ خودکشی نہیں ،”کیمیکل ٹارچر“ کا پہلا کیس ہے، ڈاکٹر سمعیہ سید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی:نوجوان تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت کے معاملے میں اس وقت ایک خوفناک اور سنسنی خیز موڑ آ گیا جب جوڈیشل کمیشن کے سامنے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے اپنے بیان میں واضح کر دیا کہ میڈیکل بورڈ کی تمام فائنڈنگز پولیس کے خودکشی کے نظریے سے بالکل مطابقت نہیں رکھتیں۔
    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کے روبرو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ڈاکٹر سمیعہ سید نے انکشاف کیا کہ متوفی میر رضا کے سر پر گہری چوٹ، ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی اور سر کے پچھلے حصے پر کسی سخت چیز کے لگنے کے واضح نشانات موجود تھے جو کہ موت سے قبل لگائے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کے جسم سے اینستھیسیا بھی ملا ہے، اور اگر مقامی اینستھیسیا زیادہ مقدار میں نس کے ذریعے دیا جائے تو یہ فوری طور پر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر سمیعہ نے یہ ہولناک انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی میں پہلی بار اس کیس میں "کیمیکل ٹارچر” کے شواہد دیکھے ہیں، جبکہ گولی لگنے سے ان کی پسلیاں فریکچر ہونے کے ساتھ پھیپھڑے اور دل بھی تباہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے دورانِ سماعت یہ بھی انکشاف کیا کہ اس کیس میں انہیں خودکشی کا مؤقف اپنانے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے دو روز تک دھمکیاں دی گئیں اور تعاقب کیا گیا، جس کی شکایت انہوں نے سائبر کرائم ایجنسی میں درج کرا دی ہے۔
    دوسری جانب کمیشن نے پولیس کی ناقص تفتیش، شواہد چھپانے اور مجرمانہ غفلت پر ایس ایچ او گلستان جوہر عدیل افضل کی کلاس لی۔ کمیشن کے سخت سوالات کے جواب میں ایس ایچ او گیسٹ ہاؤس سے حاصل کیے جانے والے ڈی وی آر (DVR) کے غائب ہونے کے بارے میں کوئی بھی تسلی بخش وضاحت دینے سے قاصر رہے۔ متوفی کے والد میر حسین نے کمیشن کو بتایا کہ 30 جولائی کو ایس ایچ او نے خود دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے ملزمان کو ٹریس کر لیا ہے اور وہ اپنا شاندار ٹریک ریکارڈ دکھاتے ہوئے 48 گھنٹوں میں سب کچھ بتائیں گے۔ اس پر کمیشن نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب پولیس ملزمان کو ٹریس کر چکی تھی، تو محض 48 گھنٹے بعد اچانک میر رضا کی موت کو خودکشی کیسے قرار دے دیا گیا؟
    متاثرہ خاندان کے وکیل جبران ناصر نے کمیشن کو بتایا کہ موقع پر میمو بنانے والا اے ایس آئی فیصل رحیم وہاں موجود ہی نہیں تھا، اور خاندان کی موجودگی کے باوجود پولیس نے اپنے ہی اہلکار کو گواہ بنا لیا۔ اس پر کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "اپنے سینیئر افسران سے پوچھیں، میں صرف لگتا بے وقوف ہوں، بے وقوف ہوں نہیں۔” جوڈیشل کمیشن اس ہائی پروفائل قتل اور پولیس کی مجرمانہ سازش کے تمام تانے بانے کھولنے کے لیے مزید گہرائی سے تحقیقات کر رہا ہے۔

    Related Posts

    تمام پولیس آفیسرز و ماتحت ملازمین  ڈیوٹی کے دوران  وردی لازمی پہنا کریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ

    لبنانی وزیرِ داخلہ احمد الحجار کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

    اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد   کا اراضی سنٹر ،گرلز ہائیر سکینڈری سکول، بی ایچ یوز کا  دورہ

    مقبول خبریں

    میر رضا کیس: ناک کی ٹوٹی ہڈی،سر پر چوٹ تھی، یہ خودکشی نہیں ،”کیمیکل ٹارچر“ کا پہلا کیس ہے، ڈاکٹر سمعیہ سید

    پنجاب کے غیور عوام میرے اور میں ان کا ہوں،مجھے یہاں کوئی خطرہ نہیں، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    دیر بالا: شگی روندیش میں بیوی کے قتل کا ملزم آلۂ قتل سمیت گرفتار

    ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    افراط زر، سونے چاندی کی عالمی قیمتوں میں کمی

    بلاگ

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.