Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا:ویڈیو شیئرنگ کی دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب نے اسمارٹ ٹی وی صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک نیا اور شاندار فیچر ’اکاؤنٹ لاک‘ (Account Lock) عالمی سطح پر متعارف کرا دیا ہے، جسے اب امریکہ سمیت دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
    عموماً گھروں میں ایک ہی اسمارٹ ٹی وی پورا خاندان استعمال کرتا ہے، جس کی وجہ سے ہر فرد کی یوٹیوب سرچ ہسٹری، ویڈیوز کی پسند اور ذاتی نوعیت کی تجاویز (Recommendations) سب کے سامنے آ جاتی ہیں اور بعض اوقات پرائیویسی متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین چار ہندسوں (4-Digit Code) کا پن کوڈ سیٹ کر کے اپنے اکاؤنٹ کو باآسانی لاک کر سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ لاک ہونے کے بعد کسی دوسرے فرد کو متعلقہ صارف کی سبسکرپشنز، سرچ ہسٹری اور ویڈیوز کی ترجیحات دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا، جو خاص طور پر بچوں اور متعدد افراد والے گھرانوں کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔

    اکاؤنٹ کو سیٹ اپ کرنے کا طریقہ:
    صارفین اس فیچر کو درج ذیل آسان مراحل کے ذریعے فعال کر سکتے ہیں:

    اپنے اسمارٹ ٹی وی پر یوٹیوب ایپ اوپن کریں۔

    دائیں یا بائیں جانب موجود مینو میں جا کر اپنا اکاؤنٹ منتخب کریں۔

    اکاؤنٹ کے بالکل نیچے دیے گئے ’سیٹنگز‘ کے آپشن پر کلک کریں۔

    اسکرین پر آنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چار ہندسوں کا خفیہ کوڈ (Pin) درج کر کے فیچر کو فعال کریں۔

    ایک بار کوڈ سیٹ ہونے کے بعد اکاؤنٹ لاک ہو جائے گا اور اسے کھولنے کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے نوٹیفکیشن کی تصدیق یا مطلوبہ کوڈ درج کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ صارفین google.com/devices پر جا کر یہ بھی چیک کر سکتے ہیں کہ ان کا اکاؤنٹ اس وقت کس کس ڈیوائس پر لاگ ان ہے، اور کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری ڈیوائس کو گھر بیٹھے ریموٹلی سائن آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

    Related Posts

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    مقبول خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے اے پی این ایس ، اور سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

    مہنگائی کا طوفان بے قابو: اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں آٹا مہنگا، غریب فاقوں پر مجبور

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.