خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)
اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد رمشہ عبدالرحمان کا اراضی سنٹر ،گرلز ہائیر سکینڈری سکول، بی ایچ یوز کا اچانک دورہ، دورے کے دوران انہوں نے اراضی سنٹر پر گئیں جہاں انہوں نے ریکارڈ کا جائز لیا اور سائلین کے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہائیر سیکنڈری سکول قائد آباد میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائز لیا اور خواتین ٹیچرز کی حاضری چیک کی ۔بعدازاں انہوں نے اوکھلی موہلہ اور چک نمبر 23ایم بی کادورہ کیا جہاں پر صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتالوں کے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔


