ٹرالر سے ٹکر کے بعد رکشہ کافی دور جا گرا زخمیوں کو خانیوال اور نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا
میاں چنوں:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں: اقبال نگر بائی پاس کے قریب رکشے اور ٹرالر میں شدید تصادم کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹرالر سے ٹکر کے بعد رکشہ کافی دور جا گرا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا۔
شدید زخمیوں کی حالت کے پیشِ نظر 3 زخمیوں کو خانیوال اور نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں، ایک لمحے کی غفلت قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے۔



