خاتون نے تھانہ لدھے والا وڑائچ کے ہیڈ محرر کو ایف آئی آر کی کاپی لینے کے لئے نشان زدہ 5 ہزار روپے کا نوٹ د یاتھا
سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
تھانہ میں تعینات محرر کو نشان زدہ کرنسی نوٹ دینے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانولہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ کے ہیڈ محرر ارشد علی کو ایف آئی آر کی کاپی لینے کے لئے نشان زدہ 5 ہزار روپے کا نوٹ دینے والی خاتون مصباح اور اس کے ساتھی عرفان کو پولیس نے گرفتار کر لیا خاتون نے پہلے بتایا کہ وہ مقامی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کی سیکرٹری ہے پھر بتایا کہ وہ سرکاری ملازم ہے پھر بتایا کہ وہ صحافت کے شعبہ سے منسلک ہے لیکن اس کے پاس کسی بھی بات کا کوئی واضع ثبوت نہ تھا۔معلوم ہوا ہے مذکورہ خاتون نے جس ایف ائی ار کی کاپی مانگی مقدمہ نمبر تھانے کے ریکارڈ میں موجود نہ تھا جس پر محرر نے ایس ایچ او کو خبر دی کہ تھانے کو بدنام کرنے کے لئے ایک خاتون اور اس کے ساتھ ایک نوجوان آیا ہوا ہے اور ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر جب تفتیش کی تو خاتون نے اپنے بیانات بدلنا شروع کر دئیے جس پر خاتون اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر نے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


