Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران پرحملے کی منصوبہ بندی تشویشناک، روس ایران کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں ، چین

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ماسکو + بیجنگ: روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس بات کے اشارے موجود ہیں کہ ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور یہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ جبکہ چین کا کہنا ہے کہ ایران کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔
    ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زاخارووا نے کہا کہ ’گذشتہ چند ماہ کے تلخ تجربات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ فوجی مہم جوئیاں، جن سے ایران میں ہلاکتیں اور تباہی پھیلتی ہیں، ایرانی عوام کے اپنے ملک کی خودمختاری اور آزادی کے دفاع کے عزم کو نہیں توڑ سکتیں۔ جو لوگ آج نئے حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انھیں اس پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔‘
    روس متعدد بار ایران پر امریکااور اسرائیل کے حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔
    حالیہ دنوں میں، جب ثالثوں نے ایران اور امریکاکے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں بھی جاری رہی ہیں۔ جبکہ تمام نظریں امریکاکے وسط مدتی انتخابات پر لگی ہوئی ہیں جو کہ کل منعقد ہوں گے۔
    دوسری طرف چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے چین کی حمایت حاصل ہے۔
    ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقریکنی کے ساتھ ملاقات میں وانگ یی نے کہا کہ ان کا ملک مشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں شامل تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ سیاسی حل پر غور کریں۔
    چینی صدر شی جن پنگ نے بھی پیر کے روز عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیج فارس کا خطہ ’بڑی طاقتوں کے درمیان مسابقت کا میدان‘ نہیں بننا چاہیے۔
    چین اور عمان کے درمیان ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں مسقط نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے چین کی تجاویز کی حمایت کی اور امید ظاہر کی کہ بیجنگ خطے میں دیرپا استحکام کے قیام میں ’زیادہ نمایاں کردار‘ ادا کرے گا۔
    چین تیل کا سب سے بڑا خریدار اور ایران کے اہم ترین اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
    چین نے ایران پر امریکااور اسرائیل کے حملوں کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کی پابندیوں کی بھی مذمت کی ہے۔ اس نے بارہا سفارت کاری کے ذریعے جنگ کے خاتمے بالخصوص آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    Related Posts

    آدم کے چیمہ: پولیس مقابلہ، نرس کے اغواء و زیادتی کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    مٹیاری: حیدر ملاح کی گرفتاری پر ہنگامہ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، قومی شاہراہ بند

    سیالکوٹ: معروف ٹک ٹاکر انصر "مسٹر پتلو” کی سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات، نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دینے کا دعویٰ

    مقبول خبریں

    آدم کے چیمہ: پولیس مقابلہ، نرس کے اغواء و زیادتی کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    ایران پرحملے کی منصوبہ بندی تشویشناک، روس ایران کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں ، چین

    مٹیاری: حیدر ملاح کی گرفتاری پر ہنگامہ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ، قومی شاہراہ بند

    سیالکوٹ: معروف ٹک ٹاکر انصر "مسٹر پتلو” کی سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات، نجی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دینے کا دعویٰ

    لاہور میں ایل پی جی 600 روپے کلو بکنے لگی، عوام حیران پریشان

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.