مری (بیورو رپورٹ)
مری کے نواحی علاقے کوہٹی کاکڑائی سے ایک مسلع جتھے کی جانب سے گن پوائنٹ پر اغوا کی جانے والی دو معصوم لڑکیوں کو مقای پولیس ،انتظامیہ اور بعض سیاسی شخصیات کی مداخلت پر بازیاب کر ا لیا گیا ۔اس طرح علاقہ کے ایک نوجوان کی جانب سے آشاد کشمیر کے سادات خاندان کی دوشیزہ سے کورٹ میرج کرنے کے واقع جس کے نتیجے میں انتہائی سنگین حالات پید ہو گئے تھے وہ ہفتہ اور اتوار کی رات کو احسن طریقے پر حل ہو گیا اور مری سے مزکورہ نوجوان کی دو اغواہ ہونے والی بہنوں کو بر آمد کرتے ہوتے ہوے اس واقع کو مری پولیس ،انتظامیہ اور اہل مری سمیت بعض سیاسی شخصیات نے انجام تک پہنچارؤتے ہوے مغوی بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ۔ایسے میں تھانہ پتریاٹہ کے علاقے سے اغوا ہونے والی دونوں نوجواں بہنوں کو مری پولیس نے مسلسل اور مؤثر کوششوں کے بعد آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے بحفاظت بازیاب کروایا۔بچیوں کی بازیابی کے لیے ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی ہدایت پر پولیس ٹیمیں گزشتہ 02دن سے مسلسل متحرک تھیں۔ اس دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں اور ریڈ کیے گئے، جہاں پولیس ٹیموں کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ کارروائی کے دوران مری پولیس کا ایک سب انسپکٹر زخمی ہوا، تاہم پولیس ٹیموں نے عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔بچیوں کی بازیابی کے لیے ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ سعید اکبر کیانی خود آزاد کشمیر پہنچے اور پولیس ٹیم کے ہمراہ مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔ مقامی پولیس، سیاسی و سماجی شخصیات اور عمائدینِ علاقہ کے تعاون سے مسلسل رابطہ کاری، مذاکرات اور دستیاب معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں دونوں بچیوں کی بحفاظت واپسی ممکن ہوئی۔دونوں بچیوں کی بحفاظت بازیابی میں مری پولیس کی ٹیموں نے تمام مشکلات، دشواریوں اور مزاحمت کے باوجود اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ایسے میں ایس ایچ او تھانہ پتریاٹہ اور زخمی سب انسپکٹر کی فرض شناسی، جرات اور ثابت قدمی کو سراہاتے ہوے کہاگیا کہ اس کامیابی پر ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر سپرا، ایس ایچ او سعید احمد کیانی، سینئر سب انسپکٹر لطیف احمد اور آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران و جوانوں سلامِ عقیدت اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ۔


