Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کوچ تنگوانی کے قریب الٹ گئی، ڈرائیور سمیت 10 سے زائد مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جیکب آبادبیورو رپورٹ

    جیکب آباد سے رائیونڈ جانے والی مسافر کوچ تنگوانی کے قریب الٹ گئی، ڈرائیور سمیت 10 سے زائد مسافر جاں بحق، متعدد زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ، مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، سیکڑوں افراد جائے حادثہ پر پہنچ گئے، زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکالنے میں مدد کی گئی۔
    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے رائیونڈ اجتماع کے لیے جانے والی تبلیغی جماعت کی مسافر کوچ تنگوانی کے قریب سوکڑ اسٹاپ پر تیز رفتاری کے باعث اچانک بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ تنگوانی ڈیرہ سرکی تھانے کی حدود میں ٹھل-کندھکوٹ انڈس ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ٹھل سے رائیونڈ اجتماع کے لیے جانے والی مسافر کوچ نمبر 4488 JB تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
    حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں، پولیس اور امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں منتقل کیا گیا۔ حادثے کی شدت کے باعث مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بیدل مغيری، نور محمد پھوڑ، حامد پھوڑ، محمد امین سرکی، فیض محمد بڑو اور غلام سرور مغيری شامل ہیں، جبکہ کوچ کا ڈرائیور سرور مغيری بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
    حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ متعدد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے دیگر افراد کی مکمل شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔ حادثے کے باعث علاقے میں غم اور سوگ کی لہر دوڑ گئی، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-07-at-12.08.01-AM.mp4

    Related Posts

    چوآ شریف میں نادرا رجسٹریشن سینٹر قائم، 12 دیہات اور 50 ہزار سے زائد آبادی کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی شروع

    امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    منی پور میں کشیدگی برقرار: کوکی اور ناگا برادریوں کے مابین جھڑپوں میں ہلاکتیں 9 ہوگئیں

    مقبول خبریں

    چوآ شریف میں نادرا رجسٹریشن سینٹر قائم، 12 دیہات اور 50 ہزار سے زائد آبادی کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی شروع

    امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    منی پور میں کشیدگی برقرار: کوکی اور ناگا برادریوں کے مابین جھڑپوں میں ہلاکتیں 9 ہوگئیں

    امریکہ کا ایران پر گھیرا تنگ: 3 ماہ میں 135 جہاز واپس، 10 آئل ٹینکر تباہ اور ایک تجارتی جہاز ناکارہ

    امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور انوکھا بیان: بحر الکاہل یا بحر اقیانوس کا نام ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز

    بلاگ

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.