سیالکوٹ.سلیم احمد اعوان شیخو
قیدی خاتون ہسپتال سے نومولود بچے سمیت فرار ہوگئی۔بتایا گیا ہے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قیدی خاتون نازیہ بی بی گزشتہ کچھ روز سے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال میں زیرِ علاج تھی اور ہسپتال میں اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی بچے کی پیدائش کے بعد مبینہ طور پر مذکورہ قیدی خاتون ہسپتال سے فرار ہوگئی اور اپنے نومولود بچے کو بھی ساتھ لے گئی ۔قیدی خاتون کے فرار ہونے کی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری مذکورہ ہسپتال پہنچ گئی اور قیدی خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے۔

