خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے معاون خصوصی برائے زکوٰۃ و عشر راشد اقبال نصر اللہ نے ضلع خوشاب کا خصوصی دورہ کیا اور محکمہ زکوۃ وعشر کے ڈی سی آ فس خوشاب میں اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر خوشاب و ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اب تک ہونے والی زکوٰۃ کی رقم کی تقسیم کے بارے میں بریف کیا ۔ اس موقع پر ممبر زکوٰۃ کونسل پنجاب ایکس سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آ فیسر شرجیل احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بعد ازاں رشد اقبال نصر اللہ نے زکوٰۃ فیلڈ کلرکس سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے ۔ انہوں نے تنخواہوں میں اضافہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگلے پنجاب زکوٰۃ کونسل کے اجلاس میں اس پر غور کیا جائے گا۔


