کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کی کمی سے 4430 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3086 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ سونے کی فی تولہ قیمت 3900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 63 روپے کی کمی سے 7098 روپے ہوگئی۔

