جیکب آباد رپورٹ مجیب کھوسو
جیکب آباد میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کمسن بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدر تھانے کی حدود نورواہ بقاپل کے رہائشی دیدار ہانبھی کا کمسن بیٹا کبیر ہانبھی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک نہر میں گر کر ڈوب گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، ورثاء بچے کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔


