Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ 21 امریکی جنرلز کے عہدے لے گیا ، وائٹ ہاؤس اور عسکری حلقوں میں کھلبلی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی برطرفیوں کی اتنی بڑی تعداد پر حیران رہ گئے، آرمی سیکرٹری ڈین ڈراسکول کا استعفا بھی اسی کشمکش کا نتیجہ

    واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) میں سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی قیادت میں جاری انتظامی تبدیلیوں نے عسکری تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 21 اعلیٰ فوجی رہنماؤں اور افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طویل فہرست میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، چیف آف نیول آپریشنز، ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف، نیشنل سکیورٹی ایجنسی (NSA) اور ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) کے ڈائریکٹرز، ساؤتھ کام (SOUTHCOM) کے کمانڈر، کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ، آرمی چیف آف اسٹاف کے ساتھ ساتھ اب آرمی اور نیوی کے سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔
    ‘دی اٹلانٹک’ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جب مستعفی ہونے والے آرمی سیکرٹری ڈین ڈراسکول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ پینٹاگون سے کتنے اعلیٰ افسران کو نکالا جا چکا ہے، تو صدر بھی اس طویل فہرست پر دنگ رہ گئے۔ اس ملاقات کے چند ہی دنوں بعد ڈین ڈراسکول نے بھی اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔

    دوسری جانب امریکی کانگریس کے ارکان، بالخصوص ریپبلکن رہنما مائک راجرز نے عسکری قیادت میں اس مسلسل اکھاڑ پچھاڑ اور عدم استحکام پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
    امریکا اور ایران کے درمیان جاری اس جنگ کو سات ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، جس دوران 1,700 سے زائد پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز استعمال ہو چکے ہیں اور یورپی ممالک کے عسکری ذخائر بھی انتہائی بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے نازک وقت میں جب اگلے محاذوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، تجربہ کار اور سینیئر فوجی افسران کا اس طرح مسلسل مستعفی ہونا یا نکالا جانا ملکی سلامتی کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

    Related Posts

    محسن نقوی سینئر کھلاڑیوں سے مایوس، مزید سخت فیصلوں پر مشاورت

    یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف نصف شب کو نکالا مارچ

    طلبہ کے احتجاجی کیمپ پر حملہ، 4 ملزم گرفتار 

    مقبول خبریں

    محسن نقوی سینئر کھلاڑیوں سے مایوس، مزید سخت فیصلوں پر مشاورت

    یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف نصف شب کو نکالا مارچ

    طلبہ کے احتجاجی کیمپ پر حملہ، 4 ملزم گرفتار 

    ایندھن اور گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ: مہنگائی دوبارہ ڈبل ڈیجٹ میں داخل،

    ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.