خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کاامریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان
تہران:ایران کے جوائنٹ ملٹری کمانڈ باڈی "خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر” کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے منگل کے روز ایک سخت بیان میں خبردار کیا ہے کہ جو ممالک امریکی فوج کے ساتھ تعاون کریں گے انہیں انتہائی خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آئی آر جی سی سے وابستہ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت میں ملوث یا معاونت کرنے والے ممالک کو اس کے سنگین اثرات قبول کرنا ہوں گے۔
The spokesman for Khatam-al-Anbyia Headquarters warned that the continuation of the US’s evil actions in the region will evoke a more extensive and destructive response from the country’s armed forces.
Follow: https://t.co/boCY50qfi9 pic.twitter.com/GLvJEV1bBJ
— Press TV 🔻 (@PressTV) September 2, 2026
ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج نے جنوبی ایران پر ہونے والے امریکی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا ہے، جس سے انفراسٹرکچر، عسکری سازوسامان اور تنصیبات کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ امریکی جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک واشنگٹن اپنے اقدامات پر پشیمان نہیں ہوتا، اور خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی امریکی فوجی کارروائی کا اس سے بھی زیادہ ہولناک اور وسیع پیمانے پر جواب دیا جائے گا۔

