بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
نواب باروزئی نے بلوچ قوم سے اپنی وابستگی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اللہ مجھ سے پوچھتا تو میں بلوچ پیدا ہونے کی خواہش کرتا۔نواب باروزئی کے اس بیان نے بلوچستان کی سماجی اور سیاسی حلقوں میں توجہ حاصل کی ہے ان کے الفاظ میں بلوچ معاشرے، ان کی ثقافت، روایات اور شناخت سے گہری وابستگی کا اظہار نمایاں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں بلوچ شناخت کو باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے اس خطے کے لوگوں کے ساتھ اپنی قلبی وابستگی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں اپنی پیدائش کے انتخاب کا اختیار دیا جاتا تو وہ بلوچ ہونے کو ترجیح دیتے۔نواب باروزئی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلوچستان میں قومی ثقافتی اور لسانی شناخت کے حوالے سے مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے ان کے بیان کو بلوچ عوام سے محبت، احترام اور یکجہتی کے پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


