چنیوٹ (فرحان بلال سے)
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں حاملہ خواتین کے ساتھ نامناسب سلوک اور انکے ساتھ آئی ہوئی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات افسوسناک ہیں یہ سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں ایک خاتون نے ہسپتال کے احاطہ میں سڑک پر بچے کو جنم دیا ہے حاملہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل مذمت ہیں مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سمیت محکمہ صحت کے افسران ضلع چنیوٹ کے سب سے بڑے سرکاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کے شعبہ گائنی میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر انسانی سلوک کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے ان واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں

