ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 7 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
تہران ایمرجنسی آرگنائزیشن کے ترجمان شیروین تبریزی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے پردیس، بومہن اور لواسان کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تہران یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کے سیسمولوجیکل نیٹ ورکس کے مطابق ایران میں 15 سے 21 اگست کے دوران محسوس کیے گئے 54 زلزلوں کی شدت 3 سے کم ریکارڈ کی گئی۔ 59 زلزلوں میں سے 3 کی شدت 3 سے 4 جبکہ 2 زلزلوں کی شدت 4 سے 5 کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ ایران میں 1 ہفتے کے دوران 59 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

