میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
مفتی رفیق احمد شاہ کی بازاروں میں ہونے والے ناچ گانے کی شدید مذمت
میاں چنوں: حضرت علامہ مفتی پیر محمد مفتی احمد شاہ جمالی نے آج خطبۂ جمعہ کے دوران بازاروں میں ہونے والے ناچ گانے اور غیر مناسب سرگرمیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکات ہمارے معاشرتی اور مذہبی اقدار کے منافی ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آئندہ سال ایسے پروگراموں اور ناچ گانے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی یا سخت ضابطۂ کار نافذ کیا جائے، تاکہ بازاروں اور عوامی مقامات پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
مفتی رفیق احمد شاہ نے کہا کہ انتظامیہ، تاجر برادری اور شہریوں کو مل کر ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے شہر کا ماحول پُرامن، باوقار اور اسلامی و معاشرتی اقدار کے مطابق برقرار رہے۔

