سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
۔اندھی فائرنگ کا معمہ حل ہو گیا۔شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والے قانون کی گرفت میں آ گئے۔بتایا گیا ہے کہ 03 اگست 2026ء کو تھانہ بمبانوالہ کے علاقے ملیانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان عاطف علی کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے فائرنگ کرنے والے افراد کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تو ڈی ایس پی ڈسکہ و ایس ایچ او بمبانوالہ نجم الحسن کی نگرانی میں سب انسپکٹر تنزیل انور بریار نے تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے فائرنگ کرنے والے افراد کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جبکہ
شناخت پریڈ کے دوران زخمی شہری نے مذکورہ افراد کی شناخت کر لی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

