Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

      امریکی تیل کمپنیوں کی لاٹری: ٹرمپ اور وینزویلا کے درمیان "تاریخی تیل ڈیل” ، شیورون اور موبل کے وارے نیارے

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فرقہ واریت کے خاتمے  کے لیے علماء کرام کو عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا، بلال بدر چوہدری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    ممبر قومی اسمبلی کی مفتی ڈاکٹر محمد یونس رضوی، صاحبزادہ پیر فضل رسول حیدر رضوی،  سعید انور بھولا، چوہدری آفتاب اکبر، نعمان خان اور ملک مقصود احمد کے ہمراہ گفتگو
    جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر حا جی عبد الرزاق) 
    ممبر قومی اسمبلی بلال بدر چوہدری نے کہا ہے کہ سکونِ قلب کے لیے اپنے گھروں میں ذکرِ الٰہی اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی محفلیں سجانی چاہئیں کیونکہ حضور اکرم ﷺکی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آج پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عسکری قیادت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے جبکہ فرقہ واریت کے خاتمے  کے لیے علماء کرام کو عوام میں شعور بیدار کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریکِ اہل سنت پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ مفتی ڈاکٹر محمد یونس رضوی، صاحبزادہ پیر فضل رسول حیدر رضوی، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سعید انور بھولا، چوہدری آفتاب اکبر، نعمان خان اور ملک مقصود احمد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بلال بدر چوہدری نے جڑانوالہ کے علماء کرام اہلِ سنت کی علمی و ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں فروغِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے لیے ایسی محافل کا انعقاد مسلمانوں کے دلوں کو منور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ دین سے دوری کی وجہ سے بے پناہ مشکلات اور مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔مفتی ڈاکٹر محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان نے کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ دنیا میں نور بن کر تشریف لائے، جن کے نور سے پوری دنیا میں اجالا ہوا اور جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے۔ حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لیے کامل نمونہ ہے، اس لیے ہمیں سیرت النبی ﷺ اور عشقِ مصطفیٰﷺکے فروغ کے لیے ایسی دینی و روحانی محافل کا اہتمام کرنا چاہیے۔صاحبزادہ پیر فضل رسول حیدررضوی نے کہا کہ ان محافل میں شرکت کے ذریعے دین سے بھٹکے ہوئے لوگ قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس ہو کر اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ دین کی پیروی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار ہی انسان کو اشرف المخلوقات کے مقام سے آگاہ کرتی ہیں اور معاشرے میں امن، محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دیتی ہیں۔

    Related Posts

    پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

    پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش،

    چاندی سونے کی قیمتیں گرگئیں

    مقبول خبریں

    پیوٹن کا نئی ’وولگا K50‘ کا ٹیسٹ ڈرائیو: "ایک انگلی سے بھی چلائی جا سکتی ہے”

    پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش،

    چاندی سونے کی قیمتیں گرگئیں

    پی ٹی وی کوئٹہ کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں کے منتظر

    درجنوں پولیس مقابلے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں کمی نہ لاسکے

    بلاگ

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    ننھے سکاؤٹس کی بڑی کامیابی — ضلع خوشاب کا پنجاب بھر میں روشن نام

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پنجاب پولیس؛ احتساب کا نیا دور؟ اب SHO سے DPOs تک جواب دہ۔ سول بیوروکریسی کے احتساب کا بھی مطالبہ

    راحیلہ راجہ: قلم، صحافت اور خدمتِ خلق کا روشن حوالہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.