راولپنڈی :راولپنڈی میں چار سالہ کمسن بچی سے نازیبا حرکات کے مقدمے کا ملزم گرفتاری کے دوران اپنے ہی نیفے میں گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عثمان طارق کے نام سے ہوئی ہے، جس پر دو روز قبل تھانہ وارث خان کے علاقے محلہ حکمداد میں چار سالہ بچی سے نازیبا حرکات کا الزام ہے۔
ملک بھر بشمول راولپنڈی کی گلیوں ننھے معصوم بچے بچیوں لیے غیر محفوظ ہوچکی ہیں کیونکہ جنسی بھیڑیے ان معصوم کلیوں کو نوچنے لیے کھل عام پھر رہے
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک جنسی درندہ معصوم بچی کو نوچ رہا راولپنڈی تھانہ آر اے بازار کی حدود محلہ حکمداد میں
سی سی ڈی کو… pic.twitter.com/W1dwZUDv5l
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) August 27, 2026
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں ملزم کو گلی میں جاتی کمسن بچی کو پکڑتے اور مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرتے دیکھا گیا۔ بچی نے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے دوبارہ پکڑ لیا، جبکہ بعد ازاں بچی کے گھر میں داخل ہونے پر ملزم بھی اس کے پیچھے دروازے سے اندر چلا گیا، واقعے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری تھی۔
بچی سے گلی میں نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کے نیفے میں پستول چل گیا،ملزم عثمان طارق کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزم سے پستول برآمد کرلیا گیا۔ملزم کو سی سی ڈی ٹیم نے گرفتار کیا۔۔۔ https://t.co/pDeyMyTCB5 pic.twitter.com/wF6B1xCQuf
— Yasir Hakeem (@mughal207) August 27, 2026
سی سی ڈی کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم عثمان طارق نے نیفے سے پستول نکالنے کی کوشش کی تو اسی دوران گولی چلنے سے وہ خود زخمی ہوگیا۔
ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، ڈی او سی سی ڈی جاوید احمد مرزا کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور خواتین و بچوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

