پسرور:(محمداشفاق سے)
تھانہ صدر پسرور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے ایک ملزم جاں بحق جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق پل نہر بھلیرباجوہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار دو افراد نے پولیس ناکہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کیا تو نور پور سائفن کے قریب درختوں کے جھنڈ کی آڑ میں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس کے مطابق کچھ دیر فائرنگ کے بعد جب پولیس پارٹی نے علاقے کو چیک کیا تو ایک ملزم جاں بحق حالت میں ملا، جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوچکا تھا۔جاں بحق ہونے والے ملزم کی شناخت خاور حسین عرف کے کے ولد نور الٰہی، سکنہ محلہ بہادر پسرور کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھا، جو چند روز قبل تھانہ پھلورہ کی حراست سے فرار ہوگیا تھا۔مزید تحقیقات جاری ہے


