سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ٹریفک پولیس سیالکوٹ میں ایماندار اور دیانتدار پولیس ملازمین بھی موجود ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے دو ملازمیں زمان اور تیمور کو سڑک پر گرا ہوا ایک پرس ملا جس میں نقد رقم اور ضروری دستاویزات موجود تھیں۔مذکورہ ٹریفک پولیس ملازمین نے دستاویزات کی مدد سے اصل مالک کا ڈیٹا حاصل کیا اور مالک سے بذریعہ فون رابطہ کرکے پرس بحفاظت مالک کے حوالے کر دیا جبکہ پرس ملنے کے مالک نے ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے مذکورہ ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

