سانگھڑ بیورو چیف
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید کی جانب سے ایک منفرد اقدام سامنے آیا ہے۔ اسکولوں کے درمیان منعقدہ جشنِ آزادی اسپیچ کمپیٹیشن کی فاتح طالبہ لائبہ پرویز کو ایک دن کا اعزازی ڈپٹی کمشنر بنا کر ضلع کا چارج ان کے حوالے کر دیا گیا۔
اعزازی چارج سنبھالتے ہی لائبہ پرویز متحرک نظر آئیں۔ انہوں نے کے جی اسکول کا دورہ کر کے تعلیمی و تدریسی نظام کا جائزہ لیا اور اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں سول اسپتال کے معائنے کے دوران انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال دیکھیں۔
اعزازی ڈی سی لاٸبہ نے کہا
"ایک دن کے لیے یہ انتظامی ذمہ داری ملنا میرے لیے انتہائی حوصلہ افزا اور یادگار تجربہ ہے۔ اس اقدام سے ہم طلبہ میں قیادت اور عوامی خدمت کا جذبہ مزید بیدار ہوگا۔”
دورے کے اختتامی مرحلے پر اعزازی ڈی سی نے ایس ایس پی سانگھڑ شاہنواز چاچڑ سے ملاقات کی، جہاں انہیں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر زیرِ تربیت اسسٹنٹ کمشنرز ثناء شفقت اور ساحل بھی موجود انکے ہمراہ رھے۔
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے کہا
ہمارے طلبہ کو ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے کام کاج کے بارے میں عملی آگاہی فراہم کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

