Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب سندھ کا سینٹرل جیل کا دورہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )

     

    ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب سندھ سکھر احمد علی قریشی کا سینٹرل جیل سکھر کا دورہ، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ

    سکھر ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب سندھ سکھر احمد علی قریشی نے سینٹرل جیل و اصلاح گھر سکھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات، کورٹ میں پیشی پر لانے و لیے جانے، طبی و رہائشی انتظامات، صفائی ستھرائی، کھانے پینے اور دیگر خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ قیدیوں کو سندھ جیل مینوئل کے مطابق مقررہ سہولیات اور ضروری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں یا نہیں۔
    اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب نے جیل کے اسپتال، ھنری مرکز، مختلف بیرکوں، سیلز اور ایڈمن بلاک سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قیدیوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات، رہائش، صفائی ستھرائی، خوراک اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ سے مختلف امور پر معلومات حاصل کیں۔
    احمد علی قریشی نے جیل انتظامیہ پر زور دیا کہ قیدیوں کے بنیادی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے اور سندھ جیل مینوئل کے تحت انہیں مقررہ سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے بعض بیرکوں کی خستہ حالت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیرکوں کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
    اس موقع پر سینٹرل جیل و اصلاحی مرکز سکھر کے سپرنٹنڈنٹ امتیاز نے ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب کو جیل کے انتظامی امور اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سینٹرل جیل سکھر 32 بیرکوں اور 267 سیلز پر مشتمل ہے، جہاں اس وقت مجموعی طور پر 1,704 قیدی موجود ہیں، جن میں 173 خطرناک قیدی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی ملاقات کے لیے 8 ملاقات بوتھ قائم ہیں، جبکہ جیل اسپتال، اسکول، ہنری مرکز سمیت دیگر ضروری سہولیات سندھ جیل مینوئل کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔
    ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب احمد علی قریشی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود، صحت، صفائی اور دیگر بنیادی ضروریات سے متعلق انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی جائز شکایت کے ازالے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔
    دورے کے اختتام پر ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب سندھ سکھر احمد علی قریشی نے سینٹرل جیل سکھر میں قید نوجوانون کے لیے مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے لیے کتابیں دینے کا اعلان کیا اور جیل کے احاطے میں یادگاری کے طور پر پودا بھی لگایا۔

    Related Posts

    لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

    حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، غوث محمد  نیازی

    علاقہ کی پسماندگی کا خاتمہ اور عوامی تعمیروترقی ترجیح ہے، یعقوب مزاری

    مقبول خبریں

    حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، غوث محمد  نیازی

    پنجاب میں مون سون بارشوں کے 8ویں اسپیل کا الرٹ

    نیپال، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 550 سے زیادہ،1000 تاحال لاپتہ

    میررضا قتل کیس، جوڈیشل کمشن نے متعلقہ افراد نوٹس جاری کردیئے، اطلاع دہندہ کیلئے 1لاکھ انعام

    چاندی جوبن پر، سونے کی قیمت کیا رہی؟

    بلاگ

    راحیلہ راجہ: قلم، صحافت اور خدمتِ خلق کا روشن حوالہ

    ناو بانڈہ شینگاڑہ براول، قدرتی حسن میں مری سے دو قدم آگے

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.