عمرکوٹ (نامہ نگار)
ربیع الاول کے بابرکت، رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور مہینے کی مناسبت سے عمرکوٹ میں عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے کچھ ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاکستان فیملی بچت سیل میلہ 140 کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد غریب، محنت کش اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری میں مناسب نرخوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولت اور ریلیف فراہم کرنا ہے۔ بچت سیل میلے کا باقاعدہ افتتاح چیف گیسٹ پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان ضلع عمرکوٹ کی چیئرپرسن و صدر ویمن رحیمدانی اکیڈمی جمیلاں کھوسو، مہمانِ خصوصی سندھ کی معروف سماجی شخصیت اور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پریس کلب عمرکوٹ و صدر رحیمدانی اکیڈمی رسول بخش رحیمدانی، اعزازی مہمان صدر ویمن پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان ضلع عمرکوٹ روبینہ قائم خانی اور پاکستان فیملی بچت سیل میلہ 140 کے مالک عمران طور راجپوت پاکستانی، اعزازی مہمان کونلسر شوکت ادھیپوری، حاجی سیٹھ اکبر علی ادھیپوری، علی حسن کھوسو، سیٹھ حاجی غفار ناگوری و دیگر نے ربن کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور وطن سے محبت کے بلند بانگ نعرے لگائے گئے، جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی نامور سماجی شخصیت رحیمدانی اکیڈمی کے صدر رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ ربیع الاول رحمتوں، برکتوں اور محبتوں کا بابرکت مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں عوام کو روزمرہ کی بنیادی ضرورت کی اشیاء کی خریداری میں ریلیف فراہم کرنا ایک نہایت قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے خاندان شدید متاثر ہیں، اس لیے پاکستان بچت سیل میلوں کے ذریعے مناسب نرخوں پر ضروری اشیاء فراہم کرنے سے عوام کے گھریلو بجٹ پر بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے ایسے منصوبوں کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ رسول بخش رحیمدانی نے اپنے خطاب میں عمران طور کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ غریب اور مستحق خاندانوں کی معاونت کے ساتھ ساتھ غریب بچیوں کی شادیوں، بچوں کی تعلیم اور دیگر عوامی فلاحی امور میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک قابلِ تحسین اور انسان دوست عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران طور راجپوت عمرکوٹ میں ایک مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امیر وہ ہوتا ہے جو سخی ہو، غریبوں اور مسکینوں سے محبت و پیار کرتا ہو، دولت اور دنیا سے بے نیاز ہو، انسانیت سے ہمدردی اور محبت رکھتا ہو۔ باقی سچ یہ ہے کہ وہ عشقِ الٰہی میں رہتا ہے۔ جسے خدا کی محبت مل جائے، وہ دنیا کا سب سے بڑا امیر انسان ہوتا ہے۔ باقی دنیا میں مطلب پرستی، طلب پرستی، مفاد پرستی، منافقت، جھوٹ اور برائی میں رہنے والے سب ذلیل و خوار ہو جاتے ہیں۔ غربت کا فلسفہ خدا کے ساتھ جڑ جانا ہے۔ پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان ضلع عمرکوٹ کی چیئرپرسن و صدر ویمن رحیمدانی اکیڈمی جمیلاں کھوسو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ایک نیک اور عوام دوست عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی صورتحال میں غریب اور مستحق خاندانوں کو مناسب نرخوں پر روزمرہ استعمال کی اشیاء فراہم کرنے سے انہیں حقیقی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے پاکستان فیملی بچت سیل میلہ کے آغاز کو عوامی خدمت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ صدر ویمن پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان ضلع عمرکوٹ روبینہ قائم خانی نے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عوام کی سہولت کے لیے بچت سیل میلوں کا انعقاد ایک مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو مناسب نرخوں پر ضروری اشیاء فراہم ہونے سے ان کی مشکلات کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔140 بچت سیل میلہ کے مالک عمران طور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی نیت سے پاکستان فیملی بچت سیل میلہ کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی میں غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء خریدنا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے\

