ن لیگی رہنما نوشیں افتخار کا گڑھ سمجھا جانے والے گائوں کے سکول کے مین گیٹ کے سامنے فلتھ ڈپوبن گیا،حکام چپ
ڈسکہ(رپورٹ:معاویہ سلمان)
نواحی گائوں کوٹ بندہ نزد دھامونکے درویشکے تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ جو کہ ن لیگی رہنما نوشیں افتخار کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔میں گورنمنٹ گرلز سکول کے مین گیٹ کے سامنے کوڑے کا ڈھیر اور اس سے اٹھنے والی تعفن سے ستھرا پنجاب پروگرام کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جبکہ اہل علاقہ ،ٹیچرزاورطالبات بھی شدید پریشانی سے دوچارہیں۔انہوں نے ن لیگی رہنما نوشیں افتخار اورمتعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔


