Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

      کیلیفورنیا کی سڑکوں پر خودکار ٹرکوں کا آزمائشی سفر : ٹیسلا کے حریفوں کو اجازت مل گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ‘ڈرگ فری پنجاب’ ویژن: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، ہزاروں ملزمان گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    آئی جی پنجاب عبدالکریم کی تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور آن لائن سپلائی چین میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایت

    لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ڈرگ فری پنجاب” ویژن کے تحت صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے منشیات کے بڑے ڈیلرز اور نیٹ ورکس کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کا سخت حکم جاری کر دیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/08/WhatsApp-Video-2026-08-20-at-23.00.44.mp4

    پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 33 ہزار 940 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ ان کے خلاف 33 ہزار 542 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
    پولیس کی جانب سے کیے جانے والے چھاپوں کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء برآمد کی گئی ہیں، جن میں درج ذیل اشیاء شامل ہیں:

    چرس: 17 ہزار 577 کلوگرام

    ہیروئن: 1538 کلوگرام

    آئس (ICE): 1137 کلوگرام

    افیون: 750 کلوگرام

    شراب: 4 لاکھ 87 ہزار لیٹر سے زائد

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی منشیات کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال لاہور میں 4830 منشیات فروش گرفتار کیے گئے اور 4675 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور پولیس نے کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 1752 کلوگرام چرس، 103 کلوگرام ہیروئن، 513 کلوگرام آئس، 46 کلوگرام افیون اور 20 ہزار 580 لیٹر شراب برآمد کی۔
    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ہر چھوٹے بڑے ملزم کو قانون کی گرفت میں لا کر عدالتوں سے عبرتناک سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں زہر بیچنے والوں کے خلاف آپریشنز مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    Related Posts

    ایران کا امریکا پر "معاشی دہشت گردی” کا الزام: پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا

    مٹیاری کی تعصیل ہالا میں عالمی یومِ انسدادِ دہشتگردی کے موقع پر آگاہی ریلی

      بے روزگاری اور پانی کی عدم فراہمی پر 7 بچوں کے باپ نے   خودکشی کرلی

    مقبول خبریں

    ایران کا امریکا پر "معاشی دہشت گردی” کا الزام: پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا

      بے روزگاری اور پانی کی عدم فراہمی پر 7 بچوں کے باپ نے   خودکشی کرلی

    عمران خان کی بہنوں کو اسپتال میں بند کردیا گیا، محمود خان اچکزئی

    سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےجناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

    بلاگ

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    ربیع الاول: رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.