بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
چمن کے سینئر صحافی عبدالباسط اچکزئی کے گھر پر مبینہ حملے کو 24 گھنٹے گزر گئے، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
صحافی کے گھر پر حملے جیسے سنجیدہ واقعے میں پولیس کی جانب سے فوری کارروائی نہ ہونا تشویش کا باعث ہے۔ صحافتی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔صحافیوں کو دھمکانے یا ان کے گھروں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر خاموشی قابلِ قبول نہیں۔ پولیس سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

