بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)\
تربت ایم 8 پر اے این ایف کا منشیات اسمگلروں کے خلاف آپریشن۔: دوران چیکنگ ٹرک سے 125 کلوگرام آئس منشیات برآمد کرلی۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔ منشیات اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔ : برآمد آئس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 32.98 ملین امریکی ڈالرز بتائی جاتی ہے ضمیر احمد بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف نے بتایاکہ برآمد منشیات کو گوادر، پسنی اور تربت کے عوام تک پہنچایا جانا تھا منشیات فروشوں کو بلوچستان کے نوجوانوں اور طالب علموں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


