بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
قلات کوئٹہ سے قلات جانے والی مسافر وین ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق استاد جانزیب کی مسافر وین کوئٹہ سے قلات جاتے ہوئے ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں وین میں سوار کوئنگ کے رہائشی شازیب عرف کاکو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کے باعث علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔


