ہنگورجا رپورٹ:رپورٹ فیاض محسن سولنگی
ہنگورجا کے قریب گاؤں وزیر علی بھٹی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پانچ ربیع الاول کے بابرکت موقع پر جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی روح پرور اور ایمان افروز محفل منعقد کی گئی، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔محفل میں درگاہ گمبٹ شریف سے تشریف لانے والے معزز مہمانِ خصوصی قبلہ سائیں سید عمران علی شاہہ جیلانی نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کے دوران نعتِ رسولِ مقبول ﷺ، درود و سلام اور ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے ماحول عشقِ رسول ﷺ کے جذبے سے سرشار رہا۔اس موقع پر شرکاء نے حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے سیرتِ پاک اور سنتِ نبوی ﷺ پر چلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔یہ بابرکت محفل بہادر علی بھٹی، سرائی رازق ڈنو بھٹی، منظور علی بھٹی، غلام حسین بھٹی اور اسبات علی کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ پاک اس بابرکت محفل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو حضور اکرم ﷺ کی سچی محبت، سنتِ نبوی ﷺ پر عمل اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

