عمرکوٹ رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف
*سامارو میں ڳوٹھ پریمون: میگھواڑ پاڑہ 25 دن سے پانی سے محروم،پر نیشنل پریس کلب سامارو کے سامنے عوام کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
تفصیلات کے مطابق سامارو میں نیشنل پریس کلب کے سامنے ڳوٹھ پریمون کے میگھواڑ پاڑے کے مکینوں نے واٹر سپلائی کا پانی 25 دن سے بند ہونے پر بھرپور احتجاج کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ پانی کی قلت کے باعث خواتین، بچوں، بزرگوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے میں ٹوٹے ہوئے روڈ اور بجلی کے مسائل نے بھی عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔اہل علاقہ نے ٹاؤن کمیٹی اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی بحال کی جائے، روڈز کی مرمت کرائی جائے اور بجلی کا مسئلہ حل کیا جائے۔
"پانی، روڈ اور بجلی عوام کی بنیادی ضرورت ہیں۔ حکام فوری اقدامات کریں”

