مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
مورو تعلقے میں تعلیم کے محکمے کی جانب سے نافذ کردہ چہرے کی شناخت کا بائیومیٹرک حاضری سسٹم پہلے ہی روز ناکام ہو گیا۔اساتذہ، کلرک، چوکیدار اور دیگر عملے نے صبح 8 بجے موبائل ایپ کے ذریعے حاضری لگانے کی کوش کی تو سرور "بزی” ہونے کے باعث سسٹم کام نہ کر سکا۔ کئی اسکولوں میں ایپ کھلی ہی نہیں۔ فنی خرابی کے باعث عملہ دن بھر موبائل میں الجھا رہا۔سٹم کی خرابی کے باعث اسکولوں میں اسمبلی اور تدریس کا سلسلہ معطل رہا اور طلبہ بغیر پڑھائی کے واپس چلے گئے۔ اساتذہ اور عملے نے سسٹم کی ناکامی پر احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔سندھ حکومت نے تجرباتی بنیادوں پر سندھ کے 6 اضلاع میں یہ سسٹم نافذ کیا تھا۔

