جیکب آباد: (مجیب الرحمان سے)
سندھ بلوچستان کی بارڈر پر واقع سم شاخ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، پٹری اڑادی گئی
جیکب آباد تھانہ صدر کی حدود سم شاخ کے مقام پر جعفر ایکسپریس ٹرین کی آمد سے قبل ہی ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ جبکہ ریلوے حکام نے ریلوے ٹریک کو بحال کرکے جعفر ایکسپریس ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا۔

