پسرور محمد اشفاق
چونڈہ: ای پی اے یعنی محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے چونڈہ بازار کا وارننگ وزٹ کیا۔ ٹیم نے مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر دکانداروں کو شاپنگ بیگز کے استعمال، خرید و فروخت اور ذخیرہ کرنے پر حکومتی پابندی سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ ممنوعہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے بجائے ماحول دوست متبادل استعمال کیے جائیں۔ای پی اےٹیم نے واضح کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی اور جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ دکانداروں کو وارننگ دی گئی کہ آئندہ ماحولیاتی قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

