کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 4395 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے کے اضافے سے 7029 روپے ہوگئی۔

