سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
جمعیت اہلحدیث ضلع سیالکوٹ کا ڈسکہ میں جمعیت کا امیر اور پراپرٹی ڈیلر حافظ جاوید گورائیہ مسجد دارالامان اہلحدیث انعام کالونی ڈسکہ میں ڈائیریکٹ لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے گیپکو واپڈا کے سب ڈویژنل آفیسر سٹی ڈویژن ڈسکہ وکیل احمد کی رپورٹ پر مذکورہ امیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مذکورہ امیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

