Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چندی گڑھ: قید پوری کرچکے سکھ قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چندی گڑھ: بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر موہالی اور چندی گڑھ کے سرحدی علاقے پر سکھ قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کے دوران صورتحال اس وقت شدید کشیدہ ہو گئی جب ’قومی انصاف مورچہ‘ کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کے گولے فائر کیے، جبکہ اس دوران مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔
    رپورٹس کے مطابق،قید پوری کرچکے سکھ قیدیوں کی فوری رہائی کے مطالبے کو لے کر موہالی میں تقریباً 2000 مظاہرین جمع ہوئے تھے جنہوں نے چندی گڑھ میں واقع پنجاب گورنر ہاؤس یا لوک بھون کی طرف مارچ کا اعلان کر رکھا تھا۔
    ’قومی انصاف مورچہ‘ کے اس احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنما اور جگتار سنگھ ہوارا کے والد باپو گُرچرن سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں پرامن طریقے سے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ پچھلے تین سالوں سے انتہائی امن و امان کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے ہیں، لیکن حکومت انہیں انصاف فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد پرامن مارچ کرنا تھا لیکن انتظامیہ بلاوجہ کی رکاوٹیں کھڑی کر کے حالات کو خراب کر رہی ہے۔
    گُرچرن سنگھ نے مزید بتایا کہ ان کا بنیادی مطالبہ برسوں سے جیلوں میں قید ان تمام سکھوں کی فوری رہائی ہے جو اپنی قانونی سزائیں پوری کر چکے ہیں۔ اس وقت ان کا فوری مطالبہ قیدیوں میں سے ایک کے لیے دس دن کی پیرول کا حصول ہے تاکہ وہ اپنی شدید بیمار اور بستر پر موجود ضعیف والدہ سے مل سکے۔
    جن قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ان میں جگتار سنگھ ہوارا، بلونت سنگھ راجوانا، جگتار سنگھ تارا، پرمجیت سنگھ بھیورا، دیویندرپال سنگھ بھلر، گُردیپ سنگھ کھیڑا، لکھوندر سنگھ لکھا، گُرمیت سنگھ اور شمشیر سنگھ کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر افراد قتل اور دہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں طویل عرصے سے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

    Related Posts

    خضدار: شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

    زین حامد کی اداکارہ نمرہ خان کو طلاق

    جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے گئے

    مقبول خبریں

    خضدار: شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

    چندی گڑھ: قید پوری کرچکے سکھ قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ

    زین حامد کی اداکارہ نمرہ خان کو طلاق

    جنرل (ر)قمرجاویدباجوہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.