واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے مشرق وسطیٰ کا 10 روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سمندر میں انسانی المیہ: طویل تعیناتی، یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے میں خودکشی کی کوششیں، دی گارجین
اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے خطے کے 6 مختلف ممالک کا دورہ کیا جبکہ بحیرہ عرب میں موجود امریکی بحریہ کے طاقتور طیارہ بردار جہاز ’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘ (USS Abraham Lincoln) پر بھی گئے۔
سینٹکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایڈمرل بریڈ کوپر نے رواں سال دوسری بار اس طیارہ بردار جہاز کا دورہ کیا ہے اور وہاں تعینات امریکی ملاحوں اور میرینز سے ملاقات کی ہے۔
سینٹکام چیف کا بحیرہ عرب میں طیارہ بردار جہاز ’یو ایس ایس ابراہم لنکن‘ کا دورہ

