Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور: ایک اور شاہد جٹ گرفتار، مقدمہ درج محرر معطل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (بے نقاب نیوز)
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر سے چند منٹ کی مسافت پر واقع محلہ سمیاں میں بھاٹی گیٹ پولیس کے ایک ڈرائیور عرفان نے گزشتہ رات مبینہ طور پر شہد کے نشے میں دھت ہو کر محلہ سمیاں کے رہائیشیوں اور پولیس اہلکاروں کو گالیاں دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
    رپورٹ کےمطابق موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ڈرائیور کو تھانے منتقل کیا، تاہم واقعے کی ویڈیو افسران تک پہنچنے پر ​ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نشے میں دھت ڈرائیور عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا، جبکہ محرر بلال کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا گیا ہے۔ وردی کی اصل عزت صرف شہریوں کو قانون کا پابند بنانے میں نہیں، بلکہ قانون کے محافظوں کا خود کو بھی آئین و قانون کے تابع رکھنا ہے۔ اگر قانون کے نفاذ کے ذمہ دار ہی ڈیوٹی کے دوران نشے کی حالت میں ہوں تو عام شہری اپنی حفاظت اور انصاف کے لیے کس پر اعتماد کریں گے؟ ​سابق آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی پالیسی کا بنیادی مقصد فورس کو جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل فٹ رکھنا تھا۔ تاہم، اگر احتساب کا دائرہ کار صرف ماتحت اہلکاروں تک محدود رہے اور اعلیٰ افسران کے معاملے میں لچک دکھائی جائے تو ایسی اصلاحاتی پالیسیاں اپنی افادیت اور ساکھ کھو دیتی ہیں۔
    ​بلاامتیاز احتساب کی اشد ضرورت ہے یہ پنجاب پولیس کے اندرونی احتسابی نظام کا ایک بڑا امتحان ہے۔ اگر محکمے کا کوئی اہلکار اپنے ہی ساتھی کی بے ضابطگی اور قانون شکنی کا ثبوت محفوظ کر کے اعلیٰ حکام تک پہنچاتا ہے، تو یہی شفافیت پورے محکمے میں ادارہ جاتی احتساب کی بنیاد بن سکتی ہے۔
    ​وقت کا تقاضا ہے کہ ڈسپلن اور قانون کے نفاذ کا معیار رینک دیکھ کر تبدیل نہ ہو۔ اگر ڈوپ ٹیسٹ کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہے تو بلاامتیاز تمام رینکس کے افسران و اہلکاروں کا یکساں ٹیسٹ ہونا چاہیے تاکہ جرم ثابت ہونے پر وردی کسی کے لیے ڈھال نہ بن سکے۔ پولیس بطور محافظ اسی وقت عوام کا اعتماد بحال کر سکتی ہے جب وہ خود کو بھی قانون کے سامنے برابر کا جواب دہ بنائے۔

    Related Posts

    لبنانی وزیرِ داخلہ احمد الحجار کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

    میر رضا کیس: ناک کی ٹوٹی ہڈی،سر پر چوٹ تھی، یہ خودکشی نہیں ،”کیمیکل ٹارچر“ کا پہلا کیس ہے، ڈاکٹر سمعیہ سید

    اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد   کا اراضی سنٹر ،گرلز ہائیر سکینڈری سکول، بی ایچ یوز کا  دورہ

    مقبول خبریں

    میر رضا کیس: ناک کی ٹوٹی ہڈی،سر پر چوٹ تھی، یہ خودکشی نہیں ،”کیمیکل ٹارچر“ کا پہلا کیس ہے، ڈاکٹر سمعیہ سید

    پنجاب کے غیور عوام میرے اور میں ان کا ہوں،مجھے یہاں کوئی خطرہ نہیں، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    دیر بالا: شگی روندیش میں بیوی کے قتل کا ملزم آلۂ قتل سمیت گرفتار

    ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    افراط زر، سونے چاندی کی عالمی قیمتوں میں کمی

    بلاگ

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.