پرانے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات عموماً استعمال کے بعد کچرے میں چلے جاتے ہیں لیکن برطانیہ کی ایک کمپنی نے اس الیکٹرانک کچرے کو قیمتی زیورات میں تبدیل کرنے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ رائل منٹ نامی یہ کمپنی پرانے موبائل فونز سے سونا نکالتی ہے اور اسے خوبصورت اور مہنگی جیولری تیار کرنے میں استعمال کرتی ہے۔

