میاں چنوں: تلمبہ:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال رانا فیصل سے
میاں چنوں: ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے ورثاء نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح تلمبہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، جسے ورثاء ہسپتال لے کر پہنچے۔ورثاء کے مطابق پولیس کی جانب سے میت کا پوسٹ مارٹم کروانے کا کہا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ پوسٹ مارٹم ضروری ہے تاکہ بعد میں کسی قسم کا کلیم سامنے نہ آئے۔ورثاء نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کردیا، جس کے بعد انہوں نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔واقعے کے باعث ہسپتال کے سامنے صورتحال کشیدہ ہوگئی، جبکہ ورثاء نے مطالبہ کیا کہ میت ان کے حوالے کی جائے۔

