Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈینجرس اور خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

     

    ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت کانفرنس ہال میں ڈینجرس اور خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں کے جاری سروے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ مون سون بارشوں کے دوران خوشاب شہر کے قاضی سٹریٹ، حسین آباد، موضع نلی بولہ اور دیگر علاقوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے ریسکیو انچارج علی حسین نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ہدایت کی کہ جن محکموں کی پرانی عمارتوں یا اثاثوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان میں عملہ اور دفاتر رکھنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایسی عمارتوں کو خالی کرانے یا مسمار کرنے کے لیے متعلقہ ہیڈ آفس کو فوری طور پر سمری ارسال کی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چاروں تحصیلوں میں متعلقہ افسران خود فیلڈ میں جا کر خستہ حال عمارتوں کا معائنہ کریں اور خطرناک قرار دی جانے والی عمارتوں کے حوالے سے فوری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، سی ای او ضلع کونسل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی، ڈی ایچ او راؤ گلزار یوسف، ریسکیو انچارج علی حسین، ایس ڈی او بلڈنگ، ایکسیئن ہائی وے ذیشان انور، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نورپور شازیہ رحمان، نوشہرہ ثمینہ بشیر اور قائدآباد حسیب الرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    Related Posts

    چنیوٹ میں  79ویں یومِ آزادی کی تقریبات   جاری

      بورا روڈ سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد

    ڈی پی اوکی جانب سے پولیس اہلکاروں کیلئے گپ شپ کارنر سیشن کا انعقاد

    مقبول خبریں

    کبھی مصروف رہنے والا الہڑ ریلوے اسٹیشن   آج ماضی کی  خاموش یادگار بن چکا

    پاکستان کے خلاف کرداراداکرنے سے انکار، ثانیہ مرزاکا شاپنگ پلازہ سیل کردیاگیا

    13 لاکھ فالوورز رکھنے والی معروف خاتون ٹک ٹاکر کا سفاکانہ قتل، 15 سالہ بہن زخمی

    سیوریج کی کھدائی کے دوران کروڑوں کا سونا برآمد! کس کو ملے گا؟

    ”ہارن نہ بجائیں ، ریچھ سورہا ہے” خلاف ورزی پر جرمانہ 5 ہزار ڈالر

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.